نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بچوں کو گلہ دباکر قتل کردیا ، ملزم فرار

منگل 22 اپریل 2014 16:10

نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بچوں کو گلہ دباکر قتل کردیا ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بچوں کو گلہ دباکر قتل کردیااور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے میں ملزم کامران رسول کا اپنی بیوی سے جھگڑا تھا ،وہ میکے گئی ہوئی تھی جس پر باپ نے بیوی سے بچے طلب کیے بیوی کے انکار پر شوہر نے غصہ اپنے بچوں پر نکلااور دونوں کمسن بچوں کو گلہ دباکر قتل کردیا،جاں بحق ہونیوالوں تین سالہ واحد اور چھ سالہ وحید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :