کاشتکاروں میں منافع بخش اجناس کی کاشت کے رجحان میں اضافہ

منگل 22 اپریل 2014 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پیداواری لاگت بڑھنے پرکاشتکاروں میں ٹنل فارمنگ اوردیگرمنافع بخش اجناس کی کاشت کا رجحان بڑھ گیا۔موسم گرما کی سبزیاں مارکیٹ میں آتو گئیں تاہم عوام کی پہنچ سے دور دکھائی دیتی ہیں۔اسکی اہم وجہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاشت میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کاشتکارفرٹیلائزرسمیت زرعی ان پٹس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپاس،سورج مکھی،مکئی اورکنولا جیسی دیگرمنافع بخش کاشت کو ترجیح دی کارہی ہے۔ دوسری جانب مالی طورپرمستحکم کاشتکاروں کا ٹنل فارمنگ میں رجحان بڑھ رہاہے۔ ٹنل فارمنگ میں کھاد کی لاگت چالیس فیصد تک کم کی جاسکتی ہے، ساتھ ہی فصل کا حصول بھی قبل از وقت ممکن ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :