جنوبی کوریا،ڈوب جانے والے بحری جہاز سے 108لاشیں برآمد،مزیدکی تلاش جاری،تلاش کا کام اگلے دوروزتک جاری رہیگا،زیرآب روبوٹ کا استعمال بھی شروع،کپتان کو پھانسی دی جائے،لواحقین کی پریس کانفرنس

منگل 22 اپریل 2014 21:53

جنوبی کوریا،ڈوب جانے والے بحری جہاز سے 108لاشیں برآمد،مزیدکی تلاش جاری،تلاش ..

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) جنوبی کوریا میں ڈوب جانے والی فیری سے 108 لاشیں برآمدکرلی گئیں،تلاش کا کام اگلے دوروز تک جاری رکھا جائیگاجبکہ امدادی کارکنوں نے زیرِ آب روبوٹ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے،ادھر ڈوب کر ہلاک اورلاپتہ ہونے والوں کے لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ کپتان غلطی کے مرتکب ہیں اس لیے فوری طورپر کپتان کو پھانسی دی جائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو موسم بہتر ہوتے ہی امدادی کارکنان نے اس کا فائدہ اٹھایااورفیری سے 108لاشیں نکال لیں جبکہ اس بحری جہاز میں سوار سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں،حکام نے بتایاکہ اب تک پانچ افراد پر اپنی ڈیوٹی انجام نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ عملے کے چھ اراکین اب حراست میں ہیں،حکام کے مطابق سینکڑوں غوطہ خور اور امدادی کارکن دن رات بچ جانے والوں کی تلاش کی کوشش کررہے ہیں یا پھر مرجانے والوں کی لاشوں کو ڈھونڈ رہے ہیں،امدادی کارکنوں نے زیرِ آب روبوٹ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے،انہوں نے بتایاکہ اس جہاز میں مجموعی طور پر 476 افراد سوار تھے جن میں 339 بچے اور ان کے ٹیچر سوار تھے جو تفریح کیلئے قریبی جزیرے تک جارہے تھے،ریسکیو آفیشلز کا کہنا تھا کہ وہ اگلے دو روز تک جہاز میں موجود افراد کی تلاش جاری رکھیں گے،ادھر ڈوب کر ہلاک اورلاپتہ ہونے والوں کے لواحقین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپتان غلطی کے مرتکب ہیں اس لیے فوری طورپر کپتان کو پھانسی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :