تھری جی، فور جی ٹیکنالوجی، انقلاب کی دستک، روزگار کے لاکھوں مواقع میسر ہوں گے
بدھ 23 اپریل 2014 12:00
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان میں کمیونی کیشن ٹیکنالوجی بدھ کو ایک نئے عہد میں داخل ہوگی، نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کیلیے نیلامی کا انعقاد پاکستان میں روزگار کے لاکھوں نئے ذرائع مہیا کرنے اور معاشی استحکام کی منزل کی جانب ایک اہم قدم ہے، نئی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں براڈ بینڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔
غیرملکی کنسلٹنگ کمپنی (پلم کنسلٹنگ) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کی آمد براڈبینڈ کی موجودہ2 فیصد سے بھی کم شرح نفوذ کو 3 سال میں 10فیصد تک پہنچادے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو بھی بھرپور فائدہ ہوگا، پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی کی آمد سے 9لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، 2014 میں کامیاب نیلامی کی صورت میں 2020 تک پاکستان میں براڈ بینڈ کی شرح نفوذ بہتر ہونے سے جی ڈی پی میں سالانہ 380 ارب روپے سے 1180 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، ٹیکسز کی مد میں 23 ارب سے 70 ارب روپے تک کی آمدن ہوگی۔(جاری ہے)
تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس کے ذریعے فیلڈ سے ہیلتھ ڈیٹا مرتب کرنے اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں تک طبی سہولتوں کا دائرہ وسیع کرنے میں آسانی ہو گی، اسی طرح تعلیم کو عام کرنے میں مدد ملے گی، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی اور مٹی کے نمونوں کے لائیو تجزیے اور ماہرین سے بذریہ ویڈیو کالنگ زرعی مشاورت آسان ہوگی، نئی ٹیکنالوجی طرز حکمرانی بہتر بنانے اور پبلک یوٹیلٹی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی جبکہ سوسائٹی اور انفرادی سطح پر سیکیورٹی کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے میں مدد ملے گی، سم بیسڈ سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل نگرانی کے نظام سے کم وسائل میں موثر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.