دپیکا یا کرینہ کپور، کون ہوگا مدھر کی پسند‘دونوں کے پرستار بے تاب

بدھ 23 اپریل 2014 12:39

دپیکا یا کرینہ کپور، کون ہوگا مدھر کی پسند‘دونوں کے پرستار بے تاب

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) دپیکا پڈوکون یا کرینہ کپور، کس کی قسمت کا ستارہ چمکے گا ہدایتکار مدھر بھنڈھاکرکی اگلی فلم کے لیے۔ یہی وہ سوال ہے جس کا جواب جاننے کے لیے دونوں کے پرستار بے چین اور بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

فیشن ، ہیروئن اور پیچ تھری جیسی شاہکار فلمیں تخلیق کرنے والے ہدایتکار مدھر بھنڈارکر ان دنوں مصروف ہیں نئی فلم مر جاوا کی ہیروئن کی تلاش میں، جس کی لیڈنگ لیڈی کے لیے ان کے نگاہیں جہاں کرینا کپور پر جمی ہوئی ہیں وہیں وہ دپیکا پڈوکون کی مثالی خوبصورتی اور غیر معمولی اداکاری سے بھی متاثر ہیں۔

اسی لیے فی الحال دونوں سے وہ رابطے میں ہیں ،لیکن فیصلہ نہیں کر پارہے کہ کس کا انتخاب کریں۔ بے بو کیساتھ تو وہ دے چکے ہیں سپر ڈوپر ہٹ فلمیں ۔ اسی لیے عام خیال یہی ہے کہ چنائے گرل کا پلڑا بھاری ہے ۔مدھر کے مطابق مر جاوا کی عکس بندی اسی سال شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :