ملک کے بعض مدارس اسلامی ممالک سے امداد وصول کررہے ہیں، وزارت داخلہ
بدھ 23 اپریل 2014 18:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) وزارت داخلہ کے مطابق 2008 سے اب تک ملک بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ حملوں میں 2ہزار 90 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ان حملوں میں 173 ملزمان کو سزا ہوئی۔
(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کئے جانے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں مدارس کو اسلامی ممالک کی جانب سے ملنے والے فنڈزکی نگرانی کاکوئی میکنزم نہیں تھا لیکن موجودہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی میں اس میکنزم کو شامل کیا ہے جس کے تحت یہ پتہ چلا ہے کہ ملک میں بعض مدارس اسلامی ممالک سے امداد وصول کررہے ہیں، جن میں 15 کو اسٹیٹ بینک کے ذریعے فندز فراہم کئے جارہے ہیں۔
وزارت داخلہ
کے مطابق 2008 سےفرقہ ورانہ حملوں میں 2090 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے فاٹا میں 867، بلوچستان میں 737، سندھ میں252، پنجاب میں104، گلگت بلتستان میں 103، خیبرپختونخوا میں22 اور اسلام آباد میں 5 افرادکو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا، ان حملوں میں ملوث 173 افراد کو سزائیں سنائی گئیں، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا تاہم اس دوران 2 خود کش حملوں میں 17 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.