تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم ینگ لک شناواترا کو دفاع کے لئے دو مئی تک مہلت دے دی

جمعرات 24 اپریل 2014 13:05

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم ینگ لک شناواترا کو دفاع کے لئے دو مئی ..

بینکا ک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم ینگ لک شناواترا کو دفاع کے لئے دو مئی تک مہلت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی وزیراعظم پر اپنی سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے سیکیورٹی کونسل چیف کا تبادلہ کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے وزیراعظم کو دفاع کے لئے دو مئی تک مہلت دے دی ہے اگر یہ الزامات ثابت ہوئے تو شناواترا کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ینگ لک شناواترا اور ان کی حکومت کے بارے میں جو بھی فیصلہ آئے گا وہ تھائی لینڈ میں مستقبل کی سیاسی راہ کا تعین کریگا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :