اسپائیڈر مین کا دیوانہ فلمی کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے سرگرم

جمعرات 24 اپریل 2014 16:44

اسپائیڈر مین کا دیوانہ فلمی کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے سرگرم

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء)مشہور فلمی کردار اور سپر ہیرو اسپائیڈرمین کے دیوانے تو بہت ہوں گے لیکن ان جیسا شاید ہی کوئی ہو۔

(جاری ہے)

جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے پیٹرک نامی شخص نے ایسی انوکھی ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے اسپائیڈر مین کی طرح کسی بھی چیز کو دور سے ہی اپنی جانب کھینچا جا سکتا ہے۔پیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے کیونکہ وہ آہستہ آہستہ ایسا مکمل کاسٹیوم تیار کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کی مدد سے فلمی کردار حقیقت کا روپ دھار لے گا۔