سندھ حکومت نے سکھر میں گولے گنڈے کی فروخت پر پابندی لگادی

جمعرات 24 اپریل 2014 20:11

سندھ حکومت نے سکھر میں گولے گنڈے کی فروخت پر پابندی لگادی

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت غیر معینہ مدت کے لئے گولے گنڈے کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر سکھر ڈویژن کی طرف سے حکومت سندھ کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سکھر ڈویژن کے اضلاع خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں گولے گنڈے کی وجہ سے بچوں میں گیسٹرو کی بیماریاں پھیل رہی ہیں لہذا مذکورہ علاقوں میں فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لئے گولے گنڈے پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویژن کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مذکورہ اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت گولے گنڈے کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ پابندی کے باوجود فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کےلئے احکامات بھی پولیس کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے گولہ گنڈہ فروشوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :