میری پاکستان سے محبت صوفیاء کرام اور بزرگان دین کی وجہ سے قائم ہے،میری روح پاکستان میں ہے، ہنس راج ہنس

جمعرات 24 اپریل 2014 00:15

میری پاکستان سے محبت صوفیاء کرام اور بزرگان دین کی وجہ سے قائم ہے،میری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) معروف بھارتی گلوکار و اداکار ہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ میری پاکستان سے محبت صوفیاء کرام اور بزرگان دین کی وجہ سے قائم ہے اور میری روح پاکستان میں ہے ۔

(جاری ہے)

ہنس راج ہنس نے آن لائن کو بتایا کہ میں جتنی بار بھی پاکستان آیا ہوں اچھی یاد یں لے کر گیا وہاں پر بھی اور اندرو ن بھارت بھی میں نے فن کی خدمت کی لیکن پاکستانی سرکار کو مجھے اس کا ایوارڈ دینا چاہیے پاکستان سے فنکار بھارت آتے ہیں اور کروڑوں روپے کما کر لے جاتے ہیں ہم ان کی مکمل سپورٹ بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے عزت چاہیے پیسہ نہیں ہنس راج ہنس نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے سرکاری سطح پر کوئی ایوارڈ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :