کینیڈامیں مسلمان نے ننگے پاؤں چلنے والے غریب شخص کو اپنے جوتے دیدیئے، جوتے دینے والا باریش شخص مسجد سے گھر واپس آرہاتھا،کیمرے کی آنکھ نے دل موہ لینے والامنظرمحفوظ کرلیا

اتوار 27 اپریل 2014 12:53

کینیڈامیں مسلمان نے ننگے پاؤں چلنے والے غریب شخص کو اپنے جوتے دیدیئے، ..

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) کینیڈا میں دوران سفر ایک مسلمان مسافر نے جوتوں سے محروم شخص کو اپنے جوتے پیش کر دیے،عرب ٹی وی کے مطابق مسلمانوں کی وضع قطع رکھنے والے ایک باریش شخص نے بس پر سفر کے دوران دیکھا کہ بس میں موجود ایک شخص نے جوتوں کی جگہ اپنے پاوں کو بالوں سے بنی ایک جالی میں لپیٹ رکھا ہے اور اس کا لباس بھی زیادہ اچھا نہیں ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ اس مفلوک الحال شخص کے پاس پہننے کیلیے جوتے نہیں ہیں،اپنی منزل پر پہنچ کر بس سے اترنے سے پہلے باریش مسلمان نے اپنا جوتے اتار کر اس جوتوں کے بغیر شخص کو پیش کر دیے اور کہا کہ میں نے قریب ہی جانا ہے ،میں پیدل چلتے ہوئے یہ مختصر سا سفر آسانی سے جوتوں کے بغیر طے کر سکوں گا،بس کے ایک آف ڈیوٹی ڈرائیور نے یہ عمل اپنے کیمرے سے محفوظ کر لیا،جوتا تحفے کے طور پرپیش کرنے والا مسلمان قریب ہی قائم مسلم ایسوسی ایشن مسجد سے واپس گھر آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں مسجد کے ترجمان مفتی عاصم نے کہا کہ ہم مسلمان جب بھی کوئی اچھائی کرتے ہیں تو مقصد اللہ کی خوشنودی کا حصول ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :