کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے،ٹریفک کا نظام متاثر،پانی کی شدید قلت ۔اتحاد ٹاؤن،کامران چورنگی کے علاقہ مکینوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی

اتوار 27 اپریل 2014 13:14

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے،ٹریفک کا نظام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے گئے ،گرمی شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے علاقے کامران چورنگی پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لوگوں نے حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث کامران چورنگی کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی، دوسری جانب اتحاد ٹاوٴن میں بھی بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔