سونے کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
جمعہ 2 مئی 2014 11:35
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) وفاقی وزارت تجارت نے سونے کی درآمد پر عائد تین ماہ سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ایکسپورٹ کے لیے گولڈ کی انٹرسٹمنٹ اسکیم کے تحت درآمد کی حد 25کلو فی ایکسپورٹر برقرار رکھی گئی ہے تاہم ایک کنسائمنٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ حد 10کلو مقرر کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمٰن کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے درآمدات کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ملک سے سونے کے زیور کی برآمد کا سلسلہ بھی فوری طور پر بحال ہوگیا ہے۔ تاہم تین ماہ تک مسلسل پابندی کے سبب ایکسپورٹ میں 70فیصد کمی کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سونے کے زیورات کی برآمد تعطل کا شکار رہی جس میں جنوری سے اپریل کے درمیان مسلسل تین ماہ تک ایکسپورٹ کے لیے سونے کی درآمد مکمل طور پر بند رہی جس سے رواں مالی سال سونے کے زیور کی برآمد 70سے 80فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کافیصلہ کیے جانے کے باوجود 2ہفتے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔اس کے برعکس پابندی کے اعلان کے فوری بعد پابندی کا اطلاق کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم اب بھی دو بنیادی رکاوٹوں کو ختم نہیں کیا گیا۔
حالیہ نوٹیفکیشن میں بھی سیلف کنسائمنٹ کے لیے ایکسپورٹ کی آمدن پچاس فیصد سونے کی شکل میں اور پچاس فیصد بینکنگ چینل سے زرمبادلہ کی شکل میں لانے کی شرط عائد ہے بینک کے ذریعے سونے کی قیمت وطن لانے پر مجموعی طور پر 2.25فیصد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ایک فیصد انکم ٹیکس، 0.25فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر کا فرق شامل ہیں برآمدی آمدن میں سے 2.25فیصد کی کٹوتی کے سبب پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنے حریف ملکوں سے مقابلہ مشکل ہے۔پاکستانی ایکسپورٹرز کو اضافی لاگت کا سامنا ہے درحقیقت یہ رقم ایکسپورٹ میں بطور خام مال استعمال کیے جانے والے سونے کی قیمت سے منہا ہوتی ہے زرمبادلہ پر ٹیکس اور ودہولڈنگ ختم کیا جائے تو ایکسپورٹرز 100فیصد برآمدی آمدن زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان لانے کوترجیح دیں گے جس سے ملک میں ڈالر کی آمد کئی گنا بڑھ جائیگی۔ حکومت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کے زیورات کی برآمد پر مزدوری (لیبر چارجز) 6فیصد سے بڑھا کر 14فیصد کردی ہے اور لیبرچارجز (ویلیو ایڈیشن) کو سونے کی قیمت سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے تحت ایکسپورٹرز کو برآمد کیے گئے زیورات کی مالیت کا 14فیصد زرمبادلہ کی شکل میں وطن واپس لانے کا پابند کیا گیا ہے سونے کی قیمت جتنی زیادہ ہوگی ایکسپورٹرز کو اتنی ہی زیادہ رقم لیبر کی مد میں وطن واپس لانا ہوگی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق حقیقت میں سونے کے زیورات کی تیاری فکس لیبر چارجز پر کی جاتی ہے جو زیور کی مجموعی مالیت کا 3فیصد ہوتی ہے حکومت کی جانب سے 14فیصد ویلیو ایڈیشن عائد کیے جانے سے ایکسپورٹرز کو 11فیصد کا فرق پورا کرنے کے لیے زیورات کی ایکسپورٹ کے لیے اوور انوائسنگ کرنا پڑتی ہے اور اپنے پاس سے زرمبادلہ خرید کر لانا پڑتا ہے جو ایکسپورٹ کی لاگت میں کئی گنا اضافہ کا سبب بنتی ہے ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ویلیو ایڈیشن کو مناسب سطح پر لایا جائے اور سونے کی قیمت سے منسلک کرنے کے بجائے سونے کے وزن سے منسلک کرتے ہوئے فکس ویلیو ایڈیشن عائد کی جائے۔
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.