بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے دوالگ الگ حملے، گیارہ مسلمان جاں بحق

جمعہ 2 مئی 2014 15:59

بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے دوالگ الگ حملے، گیارہ مسلمان جاں بحق

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء)بھارت کی ریاست آسام میں باغیوں کے دوالگ الگ حملوں سے دس مسلمان شہری جاں بحق ہوگئے،کارروائی کے بعد حملہ آور فرارہونے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ پولیس نے حسب روایت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باغیوں کا پیچھا کرنا مناسب نہیں سمجھا اورانہیں کھلا راستہ دے کر وہاں سے فرارمیں کامیاب بنایا،بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ضلع باسکا کے گاؤں میں حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود تین مسلمان شہری جاں بحق ہوئے ،دوسرا حملہ ضلع کوکرا جھار میں کیا گیااور بیس سے زائد مسلح افراد نے مسلمان آبادی میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے سات مسلمان شہری جاں بحق ہوئے،بھارتی میڈیا کے مطابق کارروائی کے بعد حملہ آور فرارہونے میں کامیا ہوگئے جبکہ پولیس نے حسب روایت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باغیوں کا پیچھا کرنا مناسب نہیں سمجھا اورانہیں کھلا راستہ دے کر وہاں سے فرارمیں کامیاب بنایا۔