پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر امریکہ کے لوئس کولازو کو شکست دیدی،12 راؤنڈزتک کسی بھی باکسر نے ہمت نہ ہاری جس پر فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا، عامر خان کو تمام ججوں نے کامیاب قرار دیا،دو ججوں نے انہیں104 کے مقابلے میں 119 پوائنٹس دیئے ،ایک جج نے انہیں 106 کے مقابلے 117 پوائنٹس دیئے، لوئس کولازور سخت حریف ثابت ہوئے،اللہ تعالی کی مدد ، والدین اور مداحوں کی دعاؤں سے جیت مقدر بنی‘ فاتح باکسر۔ تفصیلی خبر

اتوار 4 مئی 2014 14:30

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر امریکہ کے ..

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر امریکہ کے لوئس کولازو کو شکست دیدی، عامر خان نے اس باوٹ میں 106 کے مقابلے میں 117 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔دو سابق عالمی چیمپینز کا مقابلہ لاس ویگاس میں ہوا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر پورے میچ میں حریف پر حاوی رہے اور تقریبا ہر راؤنڈ میں انہوں نے اپنے حریف پر برتری حاصل کی۔

صرف آٹھویں راؤنڈمیں کولازو نے عامر کے خلاف ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کیا۔ 12ویں راؤنڈمیں عامر اپنے مخالف کے تابڑ توڑ حملوں پر گرے بھی لیکن انہوں نے پوائنٹس نہیں گنوائے۔ عامر کے لئے 10واں راؤنڈبہت سود مند ثابت ہوا جس میں انہوں نے 3 پوائنٹس زیادہ حاصل کئے۔ 12 راؤنڈزتک کسی بھی باکسر نے ہمت نہ ہاری جس پر فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

عامر خان کو تمام ججوں نے کامیاب قرار دیا۔ دو ججوں نے انہیں104 کے مقابلے میں 119 پوائنٹس دیئے جبکہ ایک جج نے انہیں 106 کے مقابلے 117 پوائنٹس دیئے۔اس کامیابی کے بعد عامر خان کے چمپئن فلائیڈ مے ویدر سے مقابلے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔میچ کے بعد فاتح باکسر کا کہنا تھا کہ لوئس کولازو سے مقابلہ اچھا رہا، لوئس کولازور سخت حریف ثابت ہوئے، جس کیلئے بھرپور تیاری کی تھی، لوئس کولازو کو شکست دینا آسان نہیں تھا، اللہ تعالی کی مدد ، والدین اور مداحوں کی دعاؤں سے جیت میرا مقدر بنی، اپنے کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دو بارعالمی چمپئن رہنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک برس بعد باکسنگ رنگ میں اترے تھے اور ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں یہ ان کا پہلا مقابلہ تھا

متعلقہ عنوان :