چین، مئی کے مہینے میں برف باری کا 48سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران ،درخت، گاڑیاں اور گھر 2 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گئے، درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا

اتوار 4 مئی 2014 15:06

چین، مئی کے مہینے میں برف باری کا 48سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران ،درخت، ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) چین کے شہر ہربن میں مئی کے مہینے میں برف باری نے شہریوں کو حیران کرد،میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی ایجادات ہی نہیں چین کے موسم بھی حیران کن ہیں جیسا کہ چین کے شہر ہربن میں مئی میں ہونے والی یہ برفباری جس نے گرمی میں سردی کے مزے کرادیئے مئی کے جھلستے ہوئے مہینے میں ۔

(جاری ہے)

برفباری کا تصور جتنا خوش کن ہے اتنا ہی خوش ہوئے چین کے شمال مشرقی شہر ہربن کے باسی جب ابر رحمت برسنے کے ساتھ برفباری بھی شروع ہوگئی اور درخت، گاڑیاں اور گھر 2 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گئے۔ ماہ مئی میں 48 سال بعد ہونے والی اس غیر متوقع برفباری نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا اور درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا۔
؂

متعلقہ عنوان :