پاکستان میں بیٹھے جنگجوبھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،سلمان خورشید کا الزام، پاکستان مقبوضہ کشمیر پر اپنا حق جتانے کی بجائے طالبان سے نمٹے کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دے ،گفتگو

اتوار 4 مئی 2014 15:19

پاکستان میں بیٹھے جنگجوبھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،سلمان خورشید کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر اپنا حق جتانے کی بجائے طالبان سے نمٹے کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دے ،بھارتی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوے سلمان خورشید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کرنا سیاسی حکام کا کام ہے اور یہ کام سیاسی حکام کے ہی سپرد کردیا جانا چاہیے،انہوں نے الزام عائد کیاکہ پاکستان میں اب بھی ہزاروں جنگجوتیار بیٹھے ہیں جو بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسزکو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے بجائے اپنے ملک میں طالبان سے متعلق تشدد کا خاتمہ کرنے پر توجہ دیں، انھوں نے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے معاملات خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے ۔