Live Updates

عمران خان جومرضی کہتے رہیں ان کی کوئی نہیں سنتا،عابد شیرعلی، دھرنے دے کر تحریک انصاف ملک میں ا نتشارپھیلاناچاہتی ہے ہم ایسانہیں ہونے دیں گے،بجلی چوروں کے خلاف قانون بنائیں گے ،میڈیاسے گفتگو،فیصل آباد ریجن کے 34فیڈرز پر بجلی کی چوری تیس فیصد سے زائد، لوڈشیڈنگ دوگنا کر دی جائے،عابدشیرعلی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

اتوار 4 مئی 2014 21:46

عمران خان جومرضی کہتے رہیں ان کی کوئی نہیں سنتا،عابد شیرعلی، دھرنے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں ان کی کوئی نہیں سنتا، دھرنے دیکر تحریک انصاف ملک میں ا نتشارپھیلاناچاہتی ہے مگرہم ایسانہیں ہونے دیں گے،بجلی اب صرف اسے ملے گی جو پیسے دے گا، حکومت میں اتنی سکت نہیں کہ بجلی کی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کو برداشت کرسکے،گزشتہ روز فیسکوکا اجلاس وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں طے پایا کہ فیصل آباد ریجن کے جن34فیڈرز پر بجلی کی چوری تیس فیصد سے زیادہ ہے، وہاں کے صارفین کے لئے فوری طور پر لوڈشیڈنگ دوگنا کر دی جائے، عابد شیر علی کی منظوری کے بعد فیسکو حکام نے نیا شیڈول بنانے کا کام شروع کر دیا ، وفاقی وزیر مملکت نے اجلاس سے خطاب اوربعدازاں میڈیاسے بات چت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی اب صرف اسے ملے گی جو پیسے دے گا، حکومت میں اتنی سکت نہیں کہ بجلی کی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کو برداشت کرسکے اس لئے بجلی چور اور نادہندہ صارفین کو بجلی نہیں ملے گی، وزیر اعظم نے انہیں ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی نہ چھوڑا جائے، بجلی چوروں کے خلاف قانون سازی بھی کی جارہی ہے، بجلی چوری کے خلاف کیسز بھی بنائے جائیں گے،اس کے علاوہ محکمے کے لوگوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا معاملہ زیر غور ہے اس سلسلے میں حکومت جلد ہی فیصلہ کرے گی،آئندہ ماہ کروٹ میں 700 میگا واٹ کے ہائیڈل منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس اسی ماہ میں بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگا واٹ تھی جو آج 10 ہزار 56 میگا واٹ ہے، گزشتہ برس 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی اور رواں برس 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ عمران خان جومرضی کہتے رہیں ان کی کوئی نہیں سنتا،عمران خان کو نہ الیکشن لڑنا آتا ہے اور نہ ہی اس کی سمجھ ہے، الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ وہ خیبر پختونخوا کے معاملات کو چلائیں ہم پنجاب اور وفاق میں برسراقتدار ہیں، حکومتوں کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد عوام کے پاس دوبارہ جائیں گے جو ہماری اور ان کی کارکردگی پر اپنا فیصلہ کریں گے،انہوں نے کہاکہ دھرنے دیکر تحریک انصاف ملک میں ا نتشارپھیلاناچاہتی ہے مگرہم ایسانہیں ہونے دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات