کراچی میں فیس بک کے ذریعے بچی کا اغوا،ماں کی دہائیاں

منگل 6 مئی 2014 13:37

کراچی میں فیس بک کے ذریعے بچی کا اغوا،ماں کی دہائیاں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) صرف جعلی عامل ہی نہیں، کئی طریقوں سے شہریوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ کراچی میں فیس بک کے ذریعے چھ ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ضیاء الدین احمد روڈ پر واقع فور اسٹار ہوٹل میں چھ ماہ کی ملائکہ کو والدین اشتہار میں آڈیشن کے لیے ساتھ لائے تھے۔ اہل خانہ بتاتے ہیں کہ مصباح خان نامی خاتون نے انہیں فیس بک کے ذریعے بلایا تھا۔ ملزمہ ریکارڈنگ کے بہانے اسے ساتھیوں سمیت لے گئی اور پھر واپس نہ آئی۔ کافی دیر بعد ان کا رابطہ ہوا تو اغواء کاروں نے بتایا وہ بچی کو لے کر دبئی جارہے ہیں۔ انہوں نے خاندان سے تاوان بھی مانگا ہے۔ س

متعلقہ عنوان :