پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر خصوصی پولیو سیل قائم کرنے کا فیصلہ
منگل 6 مئی 2014 14:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیو کی روک تھام کے لئے صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو کے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
(جاری ہے)
لاہور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں اور تمام عوامی مقامات پر انسداد پولیو مہم کے لیے خصوصی پولیو سنٹر قائم کئے جائیں، ایک بھی بچہ پولیوسےبچاو کی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے، انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے منتخب نمائندوں کو بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت دنیا سے پولیو کو روکنے کے لئے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس کے مطابق پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے تمام مسافروں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینا لازمی ہو گا، حکومت پاکستان کو ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی کا نفاذ کرنا ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.