سورج پر ہونے والی سرگرمی کے نتیجے میں زمین پر بجلیاں گرتی ہیں ، سائنسدان

جمعہ 16 مئی 2014 15:05

سورج پر ہونے والی سرگرمی کے نتیجے میں زمین پر بجلیاں گرتی ہیں ، سائنسدان

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء)سائنس دانوں نے کہا ہے کہ سورج پر ہونے والی سرگرمی کے نتیجے میں زمین پر بجلیاں گرتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے تحقیق کے دوران دریافت کیا کہ جب تیز رفتار شمسی ذرات کے جھونکے زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہیں تو بجلی کوندنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا یہ تحقیقی مقالہ انوائرنمنٹل ریسرچ لیٹرزنامی جریدے میں شائع ہوا ۔

سائنس دانوں کے مطابق سورج پر ہونے والی سرگرمی کا سیٹیلائٹ کے ذریعے باریک بینی سے مطالعہ ہو رہا ہے اس لیے شدید طوفانوں کی پیش گوئی اب بہت حد تک ممکن ہے۔ریڈنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دان اور اس تحقیق کے نمائندہ محقق ڈاکٹر کرس سکاٹ نے کہاکہ آسمانی بجلی اہم خطرات کی نمائندگی کرتی ہیں اور ہر سال 24 ہزار افراد بجلی کی زد میں آ جاتے ہیں اس لیے اگر بجلی کی شدت اور بجلی والے طوفان کی پیشگی معلومات یا وارننگ ہمارے لیے ضرور مفید ثابت ہوں گی تحقیق میں کہا گیا کہ یہ زمین کے موسموں کو کس طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سکاٹ نے کہا کہ شمسی ہوائیں مستقل ایک رفتار سے نہیں چلتیں بلکہ ان کے ہلکے اور تیز جھکڑ چلتے ہیں چونکہ سورج گردش کرتا رہتا ہے اس لیے ایک کے بعد دوسرا جھونکا نکلتا ہے، اس لیے اگر سست شمسی جھونکے کے پیچھے تیز شمسی جھونکا آتا ہے تو اس سے ارتکاز پیدا ہوتا ہے۔سائنس دانوں نے کہاکہ جب شمسی ہواوٴں کی تیزی اور تندی میں اضافہ ہوتا ہے تو زمین پر بجلی کوندنے کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔