وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نئے مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں

منگل 3 جون 2014 18:05

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نئے مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں نئے مالی سال برائے 15-2014 کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے مشکل فیصلوں سے ملکی معیشت کی سمت درست ہوچکی ہے،آج کا پاکستان ایک سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ توانا،روشن اور صحتمند ہے لیکن ہماری حقیقی منزل بہت دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس فی کس آمدنی ایک ہزار 386 ڈالر ہوگئی ہے، بجلی کی بہتر فراہمی کی بدولت صنعتوں میں 5.86 فیصد ترقی ہوئی ہے۔ رواں برس محصولات کی وصولی میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 فی صد رہ گیا۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح8.6فیصدرہی۔ معاشی ترقی کی رفتار4.14 فیصد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے پاس 10 فروری 2014 کو مجموعی ذخائر 2 ارب 70 کروڑ رہ گئے تھے لیکن ہم نے معئیشت کو بچایا اور زرمبادلہ کے ذخائر محفوظ سطح پر پہنچ چکے ہیں، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 50 کروڑ ڈالر ہیں اور جلد ہی یہ بڑھ کر 15 ارب ڈالر ہوجائیں گے۔

حکومت کو پہلے ہی برس یورو بانڈز جاری کرنے کی کوششوں کو کامیابی ملی، ہم نے 500 ملین ڈالر کا ہدف مقرر کیا لیکن سرمایہ کاروں کو 7ارب ڈالر سے زائد کی پیشکش کیں۔ ہم نے 2ارب ڈالر کی پیشکشوں کو قبول کیا۔ اس سے ہمیں مقامہ قرضہ اتارنے میں مدد ملی۔ 3جی اور 4 جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے 120 ارب روپے کے حصول کا ہدف رکھا اور ہم اسے حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :