ڈیموں کی تعمیر کیلئے 42 ارب 55کروڑ 44لاکھ مختص،کچھی کینال پراجیکٹ فیز ون کیلئے 10 ارب ،کرم تنگی ڈیم کیلئے دو ارب روپے مختص

منگل 3 جون 2014 21:53

ڈیموں کی تعمیر کیلئے 42 ارب 55کروڑ 44لاکھ مختص،کچھی کینال پراجیکٹ فیز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء)آئندہ مالی 2014-15ء کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں واٹر اینڈ پاور ڈویژن کے شعبہ پانی کے 68 منصوبوں کیلئے 43ارب 42کروڑ 71 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 61 جاری منصوبوں پر42 ارب 55کروڑ 44لاکھ 80 روپے اور7 نئی سکیموں پر 87کروڑ 27لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق چکوال میں گھبیر ڈیم کیلئے ایک کروڑ روپے ، جامشورو میں دراوٹ ڈیم کیلئے ایک ارب روپے ، راولپنڈی میں مجاہد ڈیم کیلئے 23کروڑ روپے ، موہڑہ شیرا ڈیم کیلئے 16کروڑ روپے ، خیبرپختونخوا میں 20چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 50کروڑ روپے ، ڈیرہ اسماعیل خان میں سی آر بی سی لفٹ منصوبے کیلئے 5کروڑ روپے ، چشمہ رائٹ بینک کینال کیلئے 4کروڑ 64لاکھ 42 ہزار روپے، دادو اور ٹھٹھہ میں رائٹ بینک آؤٹ فال ڈرین منصوبہ کیلئے 3 ارب روپے ، گومل زام ڈیم کیلئے دو ارب 20کروڑ روپے ، گریٹر تھل کینال منصوبے کیلئے ایک کروڑ روپے ، کرم تنگی ڈیم کیلئے دو ارب روپے ، کچھی کینال پراجیکٹ فیز ون کیلئے 10 ارب روپے پنجاب میں آبی کھالوں کی تعمیرکیلئے دو ارب 25کروڑ، سندھ میں آبی کھالوں کی تعمیرکیلئے ایک ارب 75کروڑ روپے ، نئی گھاج ڈیم کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے ، نولاگ ڈیم کیلئے دو ارب 80 کروڑ روپے ، منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ کیلئے 50کروڑ روپے ، خیبرپختونخوا میں آبپاشی کے نظام کی بحالی کیلئے 50 لاکھ روپے ، سندھ میں آبپاشی اورنکاسی آب کی بحالی کیلئے 50کروڑ روپے ، پشاور اورنوشہرہ میں ورسک کینال سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے 40کروڑ روپے ، بلوچستان میں وندر ڈیم منصوبہ کیلئے 5کروڑ روپے ، مانسہرہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیرکیلئے 15کروڑ روپے اور پٹ فیڈر کی توسیع کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔