مانسہرہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ہفتہ 7 جون 2014 11:44

مانسہرہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ..

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) اسکردوجاتے ہوئے مسافر بس گاندھیاں موڑ کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مطابق راولپنڈی سے اسکردو جاتے ہوئے مسافربس مانسہرہ کے قریب پہنچی تو گاندھیاں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 24 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کا ایک حوالدار بھی شامل ہے۔

مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :