سکھر میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ہفتہ 7 جون 2014 11:50

سکھر میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) سبزی منڈی کے قریب ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مطابق سکھر میں سبزی منڈی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم کے نتیجے میں مسافر وین کے ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔جہاں طبی امداد کے دوران مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی تو پولیس نے شیلنگ کرکے انہیں منتشر کردیا۔

متعلقہ عنوان :