چین کے صدر کا ہم شکل سموسہ فروش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہفتہ 7 جون 2014 13:40

چین کے صدر کا ہم شکل سموسہ فروش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) چین کے صدر شی جن پینگ کا ہم شکل سموسہ فروش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے زی جیانگ کے علاقے چانگشا میں شائیو شنہوا نامی ایک سموسہ فروش کی دکان خوب چمک رہی ہے اس کی وجہ اس کے پکوان نہیں بلکہ دکان کے مالک کی شکل ہے جو حیران کن طور پر چین کے موجودہ صدرشی جن پینگ سے مشابہہ ہے۔

(جاری ہے)

چین کے صدر سے مشابہت کی وجہ سے ہر روز لوگوں کی بڑی تعداد شائیو شنہوا کی دکان پر آتی ہے اور اس سے سموسے خریدتی ہے اور اس کے ہمراہ تصاویر بنواتی ہے۔

دوسری جانب شائیو شنہوا کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی دکان پر صدر سے مشابہت پر نہیں بلکہ ان کے سموسوں کی وجہ سے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :