Live Updates

عمران خان نکلو اور چوروں کو تباہ کر دو: شیخ رشید

ہفتہ 7 جون 2014 22:17

عمران خان نکلو اور چوروں کو تباہ کر دو: شیخ رشید

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا وزیراعظم نے بھارت میں جا کر ہیما مالنی سے ملے لیکن کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کشمیر پر بات کی جناح اسٹیڈیم میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کہ رہا ہے کہ عمران نکلو ، چوروں کو تباہ کر دوں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا وزیراعظم نے بھارت میں جا ہیمامالنی سے ملے لیکن کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کشمیر پر بات کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا بجٹ کوعوام نے مسترد کیا ہے ،غریب کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ایمان کی حد تک سمجھتا ہوں غریب کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا خواجہ آصف نے بغیر کنٹریکٹ کے نیلم جہلم کا ٹھیکہ 25 بلین کا چین کو دیا ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا نیلم ،جہلم کا ٹھیکہ ورلڈ بنک نے کینسل کیا تھا۔ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب یہ جعلی اسمبلی ،جعلی وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا وزیرخزانہ کے چار فیصد شرح نموکی باتیں جھوٹ ہے، بارہ ہزار میں کوئی جانور بھی نہیں پل سکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومت نے بجٹ نہیں ،بھتہ بجٹ دیا، پیمرا میں ایسے شخص کو لگایا گیا جس نے ساری عمر نواز شریف کے جوتے چاٹے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ہم نے ملک کو بچانا ہے ، قربانی سے پہلے قربانی ہو گی ،کھال شوکت خانم کو دینا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا رات کے اندھیروں میں گڑ بڑ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی مزید دھاندلی ہونے دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا حامد زمان کے حلقے میں رات کے اندھیرے میں اب بیگز میں ووٹوں کو صیح کیا جا رہا ہے۔ نادرا نے اگر ایسا کیا تو نادرا کا گھیراؤ کرینگے، حکومت ادارے نہیں بنانا چاہتی حکمران جمہوریت کو نہیں بادشاہت کو پسند کرتے ہیں موجودہ حکومت اداروں کو توڑنے والی حکومت ہے، یہ حکومت جعلی ہے ، نامنظورہے ، نامنظور ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے اتنی کرپشن کی کہ اس پر ایک پورا دیوان لکھا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :