کراچی ائر پورٹ پر حملہ ابھی شروعات ہے، طالبان

پیر 9 جون 2014 11:36

کراچی ائر پورٹ پر حملہ ابھی شروعات ہے، طالبان

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی ائر پورٹ پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیدیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان میں مزید حملے کئے جائیں گے۔

حالیہ حملہ تحریک طالبان کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو صرف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فورسز کے حملوں میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا بھرپور انداز میں بدلہ لیں گے, ابھی یہ صرف شروعات ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی ائر پورٹ پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیدیا۔

میرانشاہ : (اے ایف پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان میں مزید حملے کئے جائیں گے۔

حالیہ حملہ تحریک طالبان کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو صرف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پاکستانی فورسز کے حملوں میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا بھرپور انداز میں بدلہ لیں گے, ابھی یہ صرف شروعات ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/224776#sthash.91XjZve5.dpuf

متعلقہ عنوان :