ایک روپے سے کم مالیت کے تمام سکے تبدیل کرا لیں: سٹیٹ بینک

پیر 9 جون 2014 16:37

ایک روپے سے کم مالیت کے تمام سکے تبدیل کرا لیں: سٹیٹ بینک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یاد دہانی کروائی ہے کہ ایک روپے سے کم مالیت کے تمام سکے 30 ستمبر تک تبدیل کرا لئے جائیں۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے تمام سکوں کی یکم اکتوبر سے قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ عوام ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل، مائیکرو فنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014ء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

عوام کی آگاہی کے لیے سٹیٹ بینک نے کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز اور بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ وفاقی حکومت مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ء سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یاد دہانی کروائی ہے کہ ایک روپے سے کم مالیت کے تمام سکے 30 ستمبر تک تبدیل کرا لئے جائیں۔

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے تمام سکوں کی یکم اکتوبر سے قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ عوام ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل، مائیکرو فنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014ء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

عوام کی آگاہی کے لیے سٹیٹ بینک نے کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز اور بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ وفاقی حکومت مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ء سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/224790#sthash.kqJxU5An.dpuf