معرف ویڈیو گیم برانڈ ایکس باکس نے نئے ویڈیو گیمز متعارف کرادئیے

بدھ 11 جون 2014 14:51

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) گرمیوں کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے معروف ویڈیو گیم برانڈ ایکس باکس نے نئے ویڈیو گیمز متعارف کردائیے۔چھٹیوں کے موسم میں ایکس باکس نے ویڈیو گیم مداحوں کی تفریح کا بھرپور انتظام کردیا، لاس اینجلس میں جاری الیکٹرونکس ایکسپو میں ایکس باکس کے نئے ویڈیو گیمز سے پردہ اٹھا تو گمیرز بھی کھنچے چلے آئے۔

(جاری ہے)

نئے گیمز کیلکشن میں سن سیٹ اوور ڈرائیور ایکشن دکھائے گی، تو ماسٹر چیف کلیکشن نشانے بازی کے شوقین افراد کی دلچسپی بڑھائے گی۔کار ریسنگ کے شوقین افراد کو فورزا ہوریزن 2 انجان راہوں کی سیر کرائے گی، ایڈونچر کے دلدادہ فیبل لیجنڈ سے لطف اٹھائیں گے، تو کئی سروں والی بلا اسکیل باوٴنڈ دہشت پھیلائے گی۔مشہور زمانہ ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی آف ایڈوانس اور اوری اینڈ بلائنڈ فوریسٹ بھی نئے ایکس باکس کلیکشن کی زینت بڑھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :