کراچی ائیر پورٹ پر حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کی قیادت اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج
بدھ 11 جون 2014 14:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) کراچی ائیر پورٹ پر حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کی قیادت اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ کراچی ائیر پورٹ پر اتوار کے روز ہونے والے حملے کا مقدمہ اے ایس ایف حکام کی مدعیت میں ائیر پورٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کی قیادت اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 324، 302 اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار نے بتایا کہ مقدمہ نمبر87/14ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات،ایکسپلیویز ایکٹ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.