سکھر: پیٹرول پمپ کے ایک حصے میں آ تشزدگی، متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعرات 12 جون 2014 14:06

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) سکھر میں شکارپور روڈ پر بس ٹرمینل کے قریب پیٹرول پمپ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، جس نے متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق شکارپور روڈ پر نیو بس ٹرمینل کے قریب پیٹرول پمپ کے جنریٹر میں آگ لگ گئی، جس نے پیٹرول پمپ کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر سات گاڑیوں اور تین دکانوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی، واقعے کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :