امریکا نے افغانستان میں بغیر کسی مقدمے کے قید 10 پاکستانیوں کو رہا کر دیا
جمعہ 13 جون 2014 11:59
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) امریکا نے افغانستان میں بغیر کسی مقدمے کے خفیہ جیل میں قید 10 پاکستانیوں سمیت 12 افراد کو رہا کر دیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ بغیر کسی مقدمے کے افغانستان کی پروان جیل کے خفیہ سیل میں کئی برس سے قید ایک فرانسیسی اور ایک کویتی باشندے سمیت 12 افراد کو رہا کر کے انھیں ان کے متعلقہ ممالک کے حوالے کر دیا ہے، پاکستانی قیدیوں کو انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے 12 افراد کی رہائی کے بعد اب اس جیل میں 38 قیدی باقی رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ اوبامہ انتظامیہ کو افغانستان اور کیوبا میں قائم خفیہ جیلوں میں قید افراد کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے اور امریکی حکام کی جانب سے ان خفیہ جیلوں سے قیدیوں کی رہائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.