آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن تعلقہ سانگھڑ کا اجلاس

جمعہ 13 جون 2014 15:04

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن تعلقہ سانگھڑ کا اجلاس ضلعی دصر علی خان نظامی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ضلع سانگھڑ کے 6 تعلقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گریڈ ایک سے 16 گریڈ ٹائم اسکیل دیا جائے‘ پڑھے لکھے گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو پروموشن دیا جائے‘ ریٹائرڈ‘ فوتی کوٹہ پر عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سانگھڑ کے نور محمد‘ ایوب لانڈر‘ سنجھورو کے عبدالستار خاصخیلی‘ ٹنڈوآدم کے عبدالستار نوھڑی‘ کھپرو کے عطا محمد تبسم‘ غلام فرید راجپوت‘ سوڈو خاصخیلی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :