کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی

جمعہ 13 جون 2014 16:27

کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) کراچی میں مبینہ طور پر اقوام متحدہ کی ایک گاڑی چھین لی گئی۔ڈان نیوز نے جمعہ کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے عائشہ منزل کے علاقے سے یو این کی ایک ڈبل کیبن گاڑی چھین لی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں سیکورٹی مزید بڑھا دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب، رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ گرفتاریاں لیاقت آباد ٹاؤن کی مجید کالونی میں ہوئیں۔

ادھر ، لیاری کے چاکیواڑہ علاقے میں فائرنگ سے ایک خاتون اور بچہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے علاقے میں بلا امتیاز فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے زخمیوں کو متعدد گولیوں کے زخم آئے۔ فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :