افغان مہاجرین کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حتمی فیصلہ، نادرا اور پی آئی ٹی کو ٹاسک دیدیا گیا

جمعہ 13 جون 2014 17:26

افغان مہاجرین کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حتمی فیصلہ، نادرا اور ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) حکومت پاکستان نے ملک بھر میں افغان مہاجرین کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں نادرا اور پی آئی ٹی کو ٹاسک دیدیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں تمام افغانیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نادرا اور پی آئی ٹی کو فوری طور پر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اسوقت ملک میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے جبکہ متعدد افغانیوں نے پاکستان میں اپنے بڑے وسیع کاروبار شروع کررکھے ہیں اور ان پر ملازمت کرنیوالے بھی تمام افغان باشندے ہی ہیں جس پر حکومت نے فوری طور پر تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کہا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 18 لاکھ کے قریب افغان باشندے قیام پذیر ہیں اسوقت پاکستان میں جرائم کی بڑی وجہ انہیں بھی بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :