حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ فورس بنانے کا فیصلہ

جمعہ 13 جون 2014 17:34

حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ فورس بنانے کا فیصلہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) حکومت پاکستان نے غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے‘ پہلے مرحلہ میں 2 ہزار افسران و ملازمین بھرتی کئے جائینگے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے غیر ملکیوں کی حفاظت قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں سپیشل ٹریننگ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جو پنجاب بھر میں غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور کئے جائینگے اس ضمن میں تمام معاملات کی ذمہ داری کیبنٹ سب کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے جو ان سفارشات کو حتمی شکل دیکر رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کریگی حکومت پنجاب پہلے مرحلہ میں 2 ہزار افسران و ملازمین بھرتی کے عمل کو بھی یقینی بنائیگی۔