خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، نون لیگ کے صدر ہلاک

جمعہ 13 جون 2014 20:03

خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، نون لیگ کے صدر ہلاک

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج جمعہ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ نون کے صدر محمد عالم جتک ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک پولیس اہلکار ماجید ماری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے حاجی محمد عالم جتک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ خضدار کے سول ہسپتال کے قریب پیش آیا۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس کی نفری نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول مسلم لیگ نون خضدار کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے نائب صدر بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے، لیکن ابھی اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس واقعہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔