بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، 2 فوجی اور دو شہری زخمی

جمعہ 13 جون 2014 20:40

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، 2 فوجی اور دو شہری زخمی

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے بٹل، نکیال اور راجوری سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ فائرنگ سے ایک بچہ اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے پاک فوج کے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں. پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، گولہ باری اور فائرنگ معمول بن گیا ہے۔ آج ایک بار پھر بٹل سیکٹر میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوج نے راجوری سیکٹر کے علاقے ٹھنڈی کسی اور راجوری سیکٹر میں بھی فائرنگ کی اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

نکیال سیکٹر کے علاقے لنجوٹ میں بھارت فوج نے شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جس سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تاہم وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرگ سے پاک فوج کے دو جوانوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. اس سے پہلے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطوں کے بعد رواں سال 14 جنوری کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں تاہم فائرنگ کا تبادلہ اکثر دونوں ممالک کی فوج کی چوکیوں تک ہی محدود رہا۔

متعلقہ عنوان :