ہر وقت گھر میں رہنے والے بچے سست اور موٹے ہوجاتے ہیں، آسٹریلوی ماہرین

جمعہ 13 جون 2014 23:01

ہر وقت گھر میں رہنے والے بچے سست اور موٹے ہوجاتے ہیں، آسٹریلوی ماہرین

سڈنی: آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے كہ صرف گھروں میں رہنے والے بچے گھر سے باہر جانے والوں کی نسبت سست اور موٹے ہوجاتے ہیں۔آسٹریلوی ماہرین كی تازہ تحقیقاتی رپورٹ كے مطابق جو بچے ہر وقت گھر پر رہتے ہیں اور جن کے ماں باپ انہیں باہر جانے سے منع كرتے ہیں وہ گھر میں رہ كر یا تو اسکول كا ہوم ورک کرتے ہیں، ٹی وی دیکھتے ہیں یا پھر كمپیوٹر پر كوئی گیم کھیلتے ہیں لہٰذا ایسے بچے گھر سے باہر جا كر جسمانی سرگرمیاں كرنے والے بچوں كی نسبت غیر صحت مند، موٹے اور سست رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں بچوں كی زیادہ تعداد اسكول كے بعد گھر میں بیٹھی رہتی ہے جس کے باعث آسٹریلوی بچوں میں موٹاپا سب سے زیادہ ہے۔ماہرین كے مطابق گھروں میں ہوم ورک پر پابندی لگنی چاہئے اور ایسے والدین پر جرمانہ ہونا چاہیے جو بچوں كو قیدی بنا كر گھر میں ركھتے ہیں، اس طرح سے ناصرف بچوں میں باہر جا كر جسمانی سرگرمیوں كا رجحان بڑھے گا بلكہ وہ صحت مند اور تر و تازہ بھی رہیں گے جو ان كے لئے بہت ضروری ہے۔