فٹ بال ورلڈ کپ؛دفاعی چیمپیئن اسپین کو ہالینڈ کے ہاتھوں1-5 سے اپ سیٹ شکست

ہفتہ 14 جون 2014 12:11

فٹ بال ورلڈ کپ؛دفاعی چیمپیئن اسپین کو ہالینڈ کے ہاتھوں1-5 سے اپ سیٹ شکست

سائوپائولو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 5-1 سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ 2010 کی دونوں فائنسلٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلے میں کھلاڑیوں کا جوش دیدنی تھا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے گئے، کھیل کے 27ویں منٹ میں دفاع چیمپئین اسپین کی جانب سے زابی الوسو پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم ہالینڈ کے فارورڈ روبن وین پرسی نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں گول کرکے اس برتری کو ختم کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ کھیل کےدوسرے ہاف میں ہالینڈ نے جس طرح اسپین کی دفاعی لائن کو تہس نہس کیا وہ اسپین برسوں تک بھول نہیں پائے گی، دوسرے ہاف میں ہالینڈ نے یکے بعد دیگرے 4 گول گول کئے اور اسپین ایک بھی گول نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کی طرف سے روبن وین پرسی اور ائین روبن نے 2،2 جبکہ اسٹیفن ڈی رج نے ایک گول کیا۔

اس سے قبل گروپ اے کے میچ میں میکسیکو نے کیمرون کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ شدید بارش کے دوران کھیلے گئے میچ میں میکسیکو کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں میکسیکو نے دومرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا لیکن ریفری نے ان گولزکو مسترد کردیا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے 61ویں منٹ میں میکسیکو کے اوریب پریلیٹا کے گول کرکے اپنی ٹیم کو افریقی ٹیم کے خلاف برتری دلوائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :