دادو میں تیز رفتار بس الٹ گئی،3افراد جاں بحق،20زخمی

پیر 16 جون 2014 13:15

دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء)دادو میں تیز رفتار بس الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر ککڑ کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے3افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے۔ بس میں سوار افراد جیکب آباد سے سیہون جارہے تھے۔زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔