جائیداد کی لالچ، بیٹوں نے والدین سمیت بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا

پیر 16 جون 2014 15:12

جائیداد کی لالچ، بیٹوں نے والدین سمیت بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) جڑانوالہ میں جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے گلا دبا کر باپ، ماں، بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرا ہو گئے۔ درندگی کا کھیل رچانے والے بیٹوں میں سے ایک ملزم عباس گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیسا المیہ ہے کہ بیٹوں کو رشتوں کے تقدس کا بھی احساس نہ رہا۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی یعقوب اور عباس زمین ہتھیانے کی ہوس میں ایسے اندھے ہوئے کہ ضعیف باپ بشیر احمد، بوڑھی ماں سرداراں بی بی، بہن عزیزاں اور جواں سال بھانجے امین کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔

بوڑھی ماں جس کے قدموں تلے جنت تھی باپ جو سراپا شفقت تھا، بہن جو قدم قدم بھائیوں کی سلامتی کے لئے دعا گو رہتی اور لاڈلا بھانجہ سب اس حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ درندگی کا کھیل رچانے والے بیٹوں میں ایک ملزم عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ پولیس تھانہ روڈالہ نے مقدمہ درج کر کے لاشیں پورسٹ مارٹم کے لئے سول ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ -

متعلقہ عنوان :