مانسہرہ میں پولیس وین پر بم حملے سے 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

جمعہ 20 جون 2014 11:25

مانسہرہ میں پولیس وین پر بم حملے سے 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) ضلع تورغر میں پولیس وین پر بم حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر کے علاقے اکا زئی دربنی میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بم حملے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بم حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :