سندھ اسمبلی میں طاہرہ آصف کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کی مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور
جمعہ 20 جون 2014 12:40
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہنے والوں کے لئے کھلا چیلنج ہے۔ایم کیو ایم
کے رکن رؤوف صدیقی کا کہنا تھا کہ طاہرہ آصف کو گزشتہ کئی ماہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور انھوں نے پنجاب حکومت کو ان دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر رکھا تھا۔(جاری ہے)
اس کےعلاوہ ایم کیو ایم کے ممبران نے بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھ کر سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کے باہر احتجاج بھی کیا۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ طاہرہ آصف کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن خیرالنسا مغل بے نظری بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.