مبینہ مذہبی منافرت پر لندن میں سعودی طالبہ کا قتل

جمعہ 20 جون 2014 13:05

مبینہ مذہبی منافرت پر لندن میں سعودی طالبہ کا قتل

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) لندن میں دن دیہاڑے سعودی طالبہ کے قتل کےالزام میں 52 برس کے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پبلک مقامات پر خود کو تنہا رکھنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

31 برس کی طالبہ یونیورسٹی آف ایسکس جارہی تھی جب اسے چاقو کے سولہ وار کرکے قتل کیا گیا۔ ناہید المانیا حجاب میں تھی اور پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کومسلمان ہونےکی وجہ سےمذہبی نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔ پی ایچ ڈی کرنےکی خواہشمند ناہید یونیورسٹی سے انگریزی کاشارٹ کورس کررہی تھی۔مارچ میں اسی علاقےمیں James Attfiel شخص کوچاقوکےسو وار کرکے ہلاک کیاگیاتھاتاہم قتل کےمحرکات مختلف تھے۔

متعلقہ عنوان :