سانگھڑ ،ڈسٹرکٹ رپورٹر سرور بلوچ کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

جمعہ 20 جون 2014 15:09

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) ڈسٹرکٹ رپورٹر سرور بلوچ کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں آبائی قبرستان میں سپردک خاک کیا گیا‘ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی‘ سماجی‘ ادبی‘ مزدور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سرور بلوچ‘ خلیل بلوچ‘ زمان بلوچ سے ان کی والدہ کے انتقال پر شہری ایکشن کمیٹی کے حسن عسکری‘ صدر پریس کلب سانگھڑ محمد حسن لانڈر‘ اشفاق بھٹی‘ صغیر احمد راجپوت‘ اسلم میمن‘ ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔