سول جج کوٹ ڈیجی کا ڈیجی تھانے پر چھاپہ 2 روز سے بلاجواز قید وکیل میر محمد شیخ کو بازیاب کرا لیا

جمعہ 20 جون 2014 15:09

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) سیشن جج خیرپور عبدالحمید قریشی کے حکم پر سول جج کوٹ ڈیجی فائق علی پٹھان نے عدالتی عملے کے ہمراہ کوٹ ڈیجی تھانے میں چھاپہ مار کر 2 روز سے بلاجواز قید کئے گئے وکیل میر محمد شیخ کو بازیاب کرا لیا جس کے بعد ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت سیشن جج کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی وکیل کے خلاف زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے خیرپور کے وکلاء نے عدالتی امو رکا مکمل بائیکاٹ کیا