فلمی دنیا کی نسبت عام زندگی میں بہت زیادہ مختلف انسان ہوں، سیف علی خان

جمعہ 20 جون 2014 16:17

فلمی دنیا کی نسبت عام زندگی میں بہت زیادہ مختلف انسان ہوں، سیف علی خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) بالی ووڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا کی نسبت عام زندگی میں بہت زیادہ مختلف انسان ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اگر سخت محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو مشکل سے مشکل چیز بھی آسان ہو جاتی ہیں، کسی بھی فلم میں مختلف کردار ادا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے بس تھوڑی سی محنت اور توجہ سے تمام چیزیں نہایت آسان ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عام زندگی میں بہت زیادہ نرم مزاج ہوں، فلمی دنیا میں کام کے دوران اپنی ذاتی کے زندگی سے متعلق کسی سے گفتگو نہیں کرتا اور یہی میرے خوش گوار زندگی کا راز ہے۔

سیف علی خان نے کہا کہ فلم میں کچھ چیزیں ٹیکنیکل بھی ہوتی ہیں جیسے آپ کو مختلف کرداروں کے لئے اپنا روپ بھی بدلنا ہے تو اس کے لئے آپ کے ذہن میں کردار کی نوعیت اور اس کی اہمیت ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں لوگوں کو 60 کی دہائی کی طرح کی کامیڈی فلمیں پسند نہیں ہیں بلکہ آج 2014 میں لوگ بہت زیادہ ذہین اور چالاک ہو چکے ہیں اور انھیں ہنسانے کے لئے کچھ مختلف کر کے دکھانا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :