پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یواے ای میں کھیلی جانیوالی سیریزمیں میچزکی تعداد کم کردی گئی

جمعہ 20 جون 2014 17:32

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یواے ای میں کھیلی جانیوالی سیریزمیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اکتوبر اور نومبر میں ہونے والی سیریز میں کھیلے جانے والے میچز کی تعداد میں کمی کردی گئی ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 اکتوبر سے 3 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں معنعقد ہونے والی ون ڈے ، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق سیریز 3 ون ڈے ، 2 ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کے علاوہ 3 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز پاکستان میں ہونا تھی تاہم نامناسب حالات کے باعث ہوم سیریز پاکستان کے ہوم گراؤنڈز کے بجائے یو اے ای میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :